ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال 

تہران، ارنا - ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ اور قونصل خانے باضابطہ طور پر کھولنے کی تیاری کر رہا ہے.
سعودی وزیر خارجہ نے بھی جاری پیش رفت کو مثبت قرار دیا اور ایران کے ساتھ مزید تعاون کے لیے ریاض کے عزم کا اظہار کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .