26 اپریل، 2023، 11:16 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 85093121
T T
0 Persons

لیبلز

جوہری معاہدے کی بحالی کا موقع کھو دینا، بڑی غلطی ہے: روس

نیویارک، ارنا - روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کا موقع ضائع نہ کریں کیونکہ یہ ایک بڑی غلطی ہوگی۔

یہ بات سرگئی لاوروف نے منگل کے روز نیویارک میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی صحت مند عمل ہے۔ ہم اصولی طور پر، خلیج فارس کے خطے میں تعاون، شفافیت، اعتماد سازی کے کچھ میکانزم قائم کرنے کے حق میں ہیں۔ معاہدے کی بحالی کا انحصار ایران یا روس پر نہیں ہے، جن لوگوں نے اسے تباہ کیا ہے انہیں اب اسے دوبارہ زندہ کرنا ہوگا۔
لاوروف نے کہا کہ جب کہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں تعلقات معمول پر آ رہے ہیں، بین الاقوامی جوہری معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع ضائع کرنا ایک غلطی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی تقاضے پیدا کرنے کی کوششیں جن کا ابتدائی متن میں ذکر نہیں کیا گیا تھا  عمل کو پیچیدہ بناتا ہے اور سودے بازی یا بلیک میلنگ کے ذریعے یکطرفہ فوائد حاصل کرنے کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے چین کی ثالثی کے ذریعے سات سال بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تعمیری عمل ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .