29 مارچ، 2023، 12:32 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85068974
T T
0 Persons

لیبلز

جوہری معاہدے میں مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے۔

 یہ بات ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ماسکو پہنچنے پر صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدہ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہےاور سرگئی لاروف کے ساتھ اس معاہدہ میں شریک ممالک کو اپنے وعدے پورے کرنے کے موضوع پر بھی بات چیت ہوگئی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ویانا میں ایران اور 4+1 کے درمیان منعقدہ مذاکرات کے نئے دور میں روس نے ایک موثر کردار ادا کیا اور روس میں ہمارے ساتھی فریقین کو اپنے وعدوں کی طرف واپس آنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ایران اور روس کے درمیان دفاعی تعاون پر امریکہ کی تشویش کے ردعمل میں کہا کہ قدرتی طور پر دفاعی تعاون تہران اور ماسکو کے ایجنڈے میں شامل مسائل میں سے ایک ہے لیکن یہ تعاون کسی فریق کے خلاف نہیں ہوگا۔

امیر عبداللہیان نے ماسکو کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر روسی وزارت خارجہ کے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اس ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ان کا استقبال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .