سعودی وفد نے گزشتہ دنوں تہران میں اپنے سفارتی مقامات اور سفارت خانے کا دورہ کیا اور جمعہ کو صوبے خراسان رضوی کے شہر مشہد مقدس کا سفر کیا۔
سعودی وفد کے سربراہ ناصر بن عوض آل غنوم نے مشہد میں ایرانی وزارت خارجہ کے حکام کا پرتپاک استقبال کرنے پر انہیں سراہا۔
سعودی عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ ریاض اور تہران کے درمیان تعلقات کی بحالی سے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔
گزشتہ دنوں ایران اور سعودی عرب نے اپنے سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا۔
10 مارچ کو چین، ایران اور سعودی عرب نے بیجنگ میں ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تہران اور ریاض سات سال کی کشیدگی کے بعد اپنے سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - سعودی عرب کے ایک تکنیکی وفد نے سعودی قونصلیٹ جنرل کا دورہ کرنے اور اسے دوبارہ کھولنے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لیے مشہد مقدس کا سفر کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
سعودی عرب کا ایک وفد نے ایران کا دورہ کیا
تہران ، ارنا - سات برس بعد سفارت خانہ اور قونصلیٹ کھولنے پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کا ایک…
-
تہران اور مشہد میں سعودی وفد سفارتخانہ اور قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کی پیروی کر رہا ہے: کنعانی
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی خارجہ…
آپ کا تبصرہ