امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان پاتریک رایدر نےجمعرات کے روز صحافیون کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی اڈوں پر حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر کی موت کے علاوہ 6 اور افراد زخمی ہوئےہیں۔ یہ لوگ اپنے اڈوں پر زیر علاج ہیں اور انہیں دوسرے طبی مراکز میں منتقل نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے خلاف حالیہ امریکی فضائی حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہلاک ہونے والے افراد ایرانی نہیں ہیں لیکن ان کا تعلق ایرانی سپاہ پاسداران سے ہے۔
آپ کا تبصرہ