21 مارچ، 2023، 1:21 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 85062510
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں نئے ہجری شمسی سال 1402 کا آغاز

21 مارچ، 2023، 1:21 AM
News ID: 85062510
ایران میں نئے ہجری شمسی سال 1402 کا آغاز

تہران، ارنا - آج رات اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے ہجری شمسی سال 1402 کا آغاز ہوگیا جبکہ ایرانی عوام قومی عزم و جذبے سے نئے سال اور نوروز کا جشن منائیں گے.

تفصیلات کے مطابق، پیر کی رات ایران کے مقامی وقت 12 بج کر 56 منٹ پر نئے سال 1402 کا آغاز ہوگیا.

نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایرانی عوام اپنے گھروں میں ایک ہی دسترخوان پر نئے سال کے آغاز کی دعا پڑھتے ہیں.

نوروز کی ایک دلچسپ رسم یہ ہے کہ لوگ سال کے آغاز پر اپنے گھروں میں ایک خصوصی دسترخوان بچھاتے ہیں جس پر سات مختلف اور مخصوص اشیاء رکھی جاتی ہیں جن کا نام حروف تہجی کے مطابق "س” سے شروع ہوتا ہے. اس رسم کو "ھفت سین ” کا نام دیا جاتا ہے.

نوروز 12 ممالک ميں منايا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوريہ ايران، پاکستان، ترکی، آذربائيجان، بھارت، ازبکستان، کرغستان، قازقستان، افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان اور عراق شامل ہيں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .