13 مارچ، 2023، 5:59 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85056329
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطے اور ملاقات کے لیے تیاریاں کر رہی ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز پیر رواں سال کی آخری پریس کانفرنس سے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطے اور ملاقات کے لیے تیاریاں کر رہی ہے اور جلد ہی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور یہ رابطہ کاری سفارتی ذرائع سے ہو گی، انشاء اللہ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ذمہ داریوں کی عدم تعمیل کی وجہ سے ہماری یقین ہے کہ کسی بھی معاہدے پر دستخط کے لیے امریکہ سے ضمانت لینا ضروری ہے۔

کنعانی نے اس سوال کہ کیوں امریکہ نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو کیوں مسترد کیاہے، کے جواب میں کہ کہا کہ ہمارے لیے جو بات اہم ہے وہ یہ ہے کہ مذاکراتی عمل عملی نتیجے پر پہنچے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر پختہ یقین رکھتا ہے اور اسی وجہ سے قیدیوں اور امریکی حکومت سے متعلق دیگر مسائل کے سلسلے میں جیسا کہ بارہا کہا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .