13 مارچ، 2023، 11:55 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85055823
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں: سعودی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ریاض اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات اور ملاقاتوں کی بحالی کے لیے تیار ہے۔

یہ بات فیصل بن فرحان نے "الشرق الاوسط" اخبار کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات میں سفارتی تعلقات بہت اہم ہے اور یہ دو پڑوسی ممالک سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران جو مذہبی، ثقافتی، تاریخی اور تہذیبی مشترکات کے حامل ہیں، کے درمیان ان تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

بن فرحان نے کہا کہ ایران کے ساتھ یہ معاہدہ چین کی نگرانی اور ثالثی میں عراق اور عمان میں گزشتہ دو سالوں کے دوران کئی دور کے مذاکرات کے بعد کیا گیا۔ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں اپنے کردار اور ذمہ داری کے پیش نظر  امن اور کشیدگی کو کم کرنے کی راہ پر گامزن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ میں دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے معاہدوں کی بنیاد پر ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کا منتظر ہوں۔

سعودی وزیر خارجہ  نے مزید کہا کہ ہم آئندہ دو ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی تیاری کر رہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اپنے جوہری وعدوں پر قائم رہے اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ اپنے تعاون کو تیز کرے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب  اور ایران نے گذشتہ جمعہ کو10 مارچ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2016ء سے منقطع تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور 2 ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .