13 مارچ، 2023، 5:26 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85056304
T T
0 Persons

لیبلز

مالدیپ نے بھی ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حتمی معاہدے کے فوراً بعد مالدیپ نے بھی ایک باضابطہ بیان میں اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمہوریہ مالدیپ کی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس ملک کی وزارت خارجہ نے اپنے سرکاری بیان میں ایران، چین اور سعودی عرب کے سہ فریقی بیان اور تہران کے درمیان ہونے والے معاہدے اور تہران اور ریاض کے تعلقات کی بحالی  کا خیرمقدم کے ساتھ ساتھ  اعلان کیا ہے کہ مالدیپ کی حکومت نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مالدیپ کی حکومت کا یہ سرکاری بیان چینی میڈیا میں بھی بہت شا‏‏ئع ہوچکا ہے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .