ارنا نے روسی خبر رسان ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ یونیسیف نے خبردار کیا کہ ملک میں جنگ کے نتیجے میں تعلیم سے محرومی کے باعث لاکھوں یمنی بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔
یونیسیف نے کہا کہ یمن میں جنگ نے اس ملک میں 8.1 ملین بچوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا ہے اور ان کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، اس ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم ہر بچے کا حق اور یونیسیف کی ترجیح ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جارحیت کا نشانہ بننے والے یمنی بچوں کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 3,774 یمنی بچے شہید اور 7,245 زخمی ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ