21 دسمبر، 2022، 9:42 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84976431
T T
0 Persons

لیبلز

سعودی اتحاد کا یمن کے صوبے الحدیدہ کیخلاف حملہ

تہران۔ ارنا۔ خبر رساں ذرائع نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ کو فضائی، میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

ارنا نے یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ صوبے الحدیدہ میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے آپریشن روم نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جاسوسی کرنے والے ڈرون حیس کے علاقے میں داخل ہوئے اور گشت شروع کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے راکٹ حملے بھی جاری ہیں اور سعودی اتحاد کے توپ خانے نے الجبلیہ اور حیس کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

یمن میں جنگ بندی، جس کی جارح سعودی اتحاد کی جانب سے بارہا خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، اقوام متحدہ کی مشاورت سے قبل ایک بار توسیع کی گئی۔اس جنگ بندی میں 2 ماہ کی توسیع 2 اگست کو ختم ہوئی تھی جسے دوبارہ بڑھا کر 2 اکتوبر کو ختم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یمن کے نائب وزیر اعظم برائے دفاع و سلامتی میجر جنرل "جلال الرویشان" نے کہا کہ نہ امن اور نہ جنگ کی صورتحال؛ خطرہ نہیں ہے اور ہم قوم اور حکام کے اتحاد پر بھروسہ کرتے ہیں۔

نیز یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے بار بار کی خلاف ورزیوں کے باعث یمن کی جنگ بندی تقریبا ختم ہو چکی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .