ارنا رپورٹ کے مطابق، یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کی تنظیم "انتصاف" نے یمن میں گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران سعودی امریکی اتحاد کی جارحیت کا نشانہ بننے والے بچوں اور خواتین کی تعداد 13 ہزار 437 شہداء اور زخمیوں سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبررساں ایجنسی سبانت کے مطابق اس تنظیم نے کل بروز ہفتہ کو اپنے ایک بیان جو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر شائع ہوا، میں مزید کہا سعودی اتحاد کے ان حملوں اور جارحیت کے نتیجے میں یمنی بچے اور خواتین شہید ہو رہے ہیں یا ان کے حقوق پامال ہو رہے ہیں جو بین الاقوامی آڑ میں ہوتے ہیں۔
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے تمام قوانین اور چارٹر کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور دوسرے قرار دیے گئے بین الاقوامی دنوں کا یمنی خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ میں کوئی کردار نہیں ہے۔
انسانی حقوق کی اس تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید خواتین اور بچوں کی تعداد 6 ہزار 312 ہو گئی ہے جن میں 2 ہزار 436 خواتین اور 3 ہزار 876 بچے شامل ہیں اور زخمی خواتین اور بچوں کی تعداد 7 ہزار 125 ہو گئی ہے جن میں 2 ہزار 862 خواتین اور 4 ہزار 263 بچے شامل ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ