ارنا نے المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق کہا ہے کہ عین انسانی حقوق کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن کے خلاف 2800 دنوں کی جارحیت میں 18 ہزار 13 یمنی شہید اور 29,660 دیگر زخمی ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں 4 ہزار 61 یمنی بچے بھی شہید اور 4 ہزار 739 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں 2 ہزار 454 خواتین جاں بحق اور 2 ہزار 966 خواتین زخمی ہوئیں۔
انسانی حقوق کے اس مرکز نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران 5 لاکھ 98 ہزار 737 رہائشی مکانات، 1 ہزار 679 مساجد اور 415 اسپتال اور طبی مراکز تباہ ہوئے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اپنے حملوں میں 15 ہوائی اڈوں، 16 بندرگاہوں، 344 پاور پلانٹس، 7 ہزار 99 سڑکوں اور پلوں، 616 مواصلاتی مراکز اور 2 ہزار 974 پانی کے ٹینکوں اور پانی کی فراہمی کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔
عین انسانی حقوق ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اتحادی حملوں میں 407 فیکٹریوں اور صنعتی ورکشاپس اور 385 آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ