2022 میں ایران اور امریکہ کی تجارتی لین دین میں 40 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

تہران۔ ارنا۔ 2022 میں ایران اور امریکہ کے درمیان تجارتی لین دین میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کا اضافہ ہوکر اس کی مالی شرح 7۔56 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امریکی شماریاتی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، گزشتہ عیسوی سال کے دوران، ایران اور امریکہ کے درمیان تجارتی لین دین میں 40 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2021 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح 5۔40 ملین ڈالر تھی جو 2022 میں 7۔50 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق 2022 کے جنوری سے دسمبر تک امریکہ کی ایران میں برامدات کی مالی شرح 5۔45 ملین ڈالر تھی جس میں 2021 کے مقابلے میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ نے 2021 میں 3۔39 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو ایران میں برآمد کیا تھا۔

نیز 2022 میں امریکہ کی ایران سے درآمدات میں 9 فیصد کا اضافہ ہوکر 2۔11 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ 2021 میں امریکہ نے ایران سے 2۔1 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی درآمد کی ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان تجارتی تبادلے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا ایک چھوٹا حجم ہے۔ ایران 2022 میں امریکی برآمدی مقامات میں 175 واں اور ملک کے درآمدی ذرائع میں 172 ویں نمبر پر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .