1 نومبر، 2022، 4:05 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84929921
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور روس کے درمیان تجارت کا حجم 45 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - روسی کسٹمز نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روسی TASS نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ نے آج  بروو منگل روسی کسٹمز کے تازہ ترین اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6 مہینوں کے دوران ایران اور روس کے درمیان تجارت کا حجم 2 ارب اور 800 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 44.9فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق 2021 کو ایران اور روس کے درمیان تجارت کی شرح 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2020 کے مقابلے میں81.4فیصد زیادہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت 2020 کو 2 ارب اور 200 ڈالر تھی۔

روسی TASS نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور روس کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کمیشن کا 16 واں اجلاس چیچن خود مختار جمہوریہ کے دارالحکومت گروزنی میں منعقد ہوگا ، اس اجلاس کا مقصد ماضی کے معاہدوں کا استحکام اور نئے پروگراموں کا اعلان ہے۔

روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک اور ایران کے وزیر تیل جواد اوجی اس اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہ ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .