29 جنوری، 2022، 1:34 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84630540
T T
0 Persons
ایران اور روس کے درمیان تجارتی حجم نے تاریخی ریکارڈ قائم کیا

ماسکو، ارنا - ایران میں روسی فیڈریشن کے تجارتی نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کا حجم ایک تاریخی ریکارڈ قائم کر کے تقریباً چار ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بات رستم زیگانشین نے ہفتہ کےروز روسی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

 انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2021 کے پہلے 11 مہینوں میں ایران کے ساتھ روس کی تجارت کے حجم میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 84.9 فیصد اضافہ ہوا، جو 3ارب اور 785 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، اور 2021 کے آخر تک 4 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے اعلان کردیا کہ 2021کو ایران اور روس کے درمیان تجارتی حجم کو 4 ارب ڈالر تک پہنچنا ایک تاریخی ریکارڈ ہے

ژیگانشین نے کہا کہ روس کی فیڈرل کسٹمز سروس (FTS) سال کے حتمی نتائج فروری کے دوسرے عشرے میں جاری کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کو روس کی برآمدات دگنی سے زیادہ ہو کر تقریباً 3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ ایران سے روس کی درآمدات میں تقریباً 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے روسی تاس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں بھی متعدد تجارتی منصوبے جاری ہیں، جن میں 2021 میں تیزی آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .