ڈاکٹر عارف علوی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد کا خط لکھا، جس میں عارف علوی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں میں ان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
صدر مملکت نے رہبر معظم انقلاب کی صحت اور خوشی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
گزشتہ روز پاکستان کے اعلیٰ حکام بشمول وزیراعظم اور سینیٹ اور قومی اسمبلیوں کے سربراہوں نے ایران کے قومی دن اور اسلامی انقلاب کی فتح کی 44 ویں سالگرہ پر ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔
دنیا کے تمام ممالک میں سے پاکستان پہلا پڑوسی اور مسلم ملک تھا جس نے ایران کے اسلامی انقلاب کو تسلیم کیا اور ایران بھی پہلا ملک تھا جس نے جس نے سنہ1326 ہجری شمسی میں پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا۔
آپ کا تبصرہ