پاکستانی شہر کراچی میں اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

تہران، ارنا – ایرانی اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ اور قومی دن کی شاندار تقریب جمعہ کی رات کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔

ایرانی اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ اور قومی دن کی شاندار تقریب جمعہ کی رات کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل، پاکستان کی کے اعلیٰ حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اس تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ صوبائی اسمبلی کا رکن 'سید مراد علی شاہ'، صوبہ سندھ کا گورنر ' محمد کامران تیسوری' نے بھی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کو ایرانی قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔

اس تقریب میں حسن نوریان نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور فوجی اور۔ ۔ ۔  کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلیے دونوں ممالک کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ انقلاب اسلامی کی فتح کی 44 ویں سالگرہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی 76 ویں سالگرہ ہے اور دونوں دوست ممالک تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

نوریان نے کہا کہ ایرانی قوم کے بدخواہ ہمیشہ ہمارے معاشرے میں مایوسی اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اسلامی انقلاب سے 44 سال گزرنے کے باوجود ایران کے غیرت مند عوام انقلاب کے اقدار پر پابند ہیں۔

پاکستانی شہر کراچی میں اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .