ایرانی وزیر خارجہ کا دہشتگرد منافقین کی حمایت میں امریکی کانگریس کی قرارداد پر ردعمل کا اظہار

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی دہشتگرد منافقین کی حمایت میں قرارداد نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دہشت گرد کو ایران کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جیسا کہ انھوں نے عراق اور شام میں داعش کے ساتھ کیا تھا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کیی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی منافقین دہشت گرد گروپ کی حمایت میں لاحاصل قرار داد، صرف ایک بار پھر، دہشت گردی اور داعش کے ماڈل والے منظرناموں جس نے شام اور عراق کو تباہ کر دیا، ایران کو تباہ کرنے کے لیے ان کی لاجواب بھوک کو ظاہر کرتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .