یہ بات نکولس مادورو نے ہفتہ کے روز کراکس میں حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں سینئر حکام نے دوطرفہ اور بین الاقوامی تعلقات میں جاری مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مادورو نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور وینزویلا کو 2023 میں دوطرفہ تعاون کے پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔
امیرعبداللہیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا مادورو کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے صدر کا گزشتہ سال دورہ ایران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے نائب صدر سے بھی ملاقات کی اور بات چیت کی۔
ایک اعلیٰ سطحی ایرانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے امیرعبداللہیان جمعرات کو دیر گئے کراکس پہنچے۔ انہوں نے جمعہ کو وینزویلا کے دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی جس میں ملک کے وزرائے خارجہ اور پٹرولیم بھی شامل تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
وینزویلا کے صدر نے ایران کیساتھ 'ایماندارانہ، برادرانہ' تعلقات کو سراہا
4 فروری، 2023، 1:15 PM
News ID:
85019170
کراکس، ارنا - وینزویلا کے صدر نے ایران کے ساتھ اپنے ملک کے "ایماندارانہ اور برادرانہ" تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا جنوبی امریکی ملک کا جاری دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا ایک اچھا موقع ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی وزیر خارجہ کی وینزویلا کی قومی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات
کراکس، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کی قومی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات اور گفتگو…
-
امیرعبداللہیان کی وینزویلا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
کراکس، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے وینزویلا کے ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
ایرانی وزیر خارجہ وینزویلا پہنچ گئے
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ ایک سیاسی وفد کی سربراہی میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچ…
آپ کا تبصرہ