31 جنوری، 2023، 8:16 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85015792
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ نے سات ایرانی ادارے کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا

نیویارک، ارنا - امریکی محکمہ تجارت نے سات ایرانی اداروں کو یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی مدد کرنے کے الزام میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ بلیک لسٹ میں ڈالے گئے ایرانی ادارے ایسے ڈرون بنانے میں ملوث رہے ہیں جنہیں روس یوکرین کے جنگ کے خلاف استعمال کر چکا ہے۔
اس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون روس کو یوکرین کے خلاف استعمال کرنے کے لیے بھیجے گئے ہیں، جو محکمہ کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف ہے۔
ایرانی اداروں کو بلیک لسٹ کرنے کا عمل امریکی انتظامیہ کی "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی پالیسی کے مطابق ہو رہا ہے تاکہ ایران کے دفاعی پروگراموں کی پیش رفت کو روکا جا سکے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .