امیر عبداللہیان کی جانب سے آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کو دورہ تہران کی دعوت

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آئرش ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو میں ان کو تہران کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مایکل مارتین کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں باہم دونوں ممالک کی دلچسپی کے اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے مسٹر مارٹن کو آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس عہدے پر ان کی موجودگی سے ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے پہلے سے کہیں زیادہ فروغ کو دیکھیں گے۔

امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد کے لیے ہمارے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے آئرش ہم منصب کو تہران کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

 اس موقع پر آئرش وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے مبارکبادی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کو ایک تاریخی اور مہذب ملک قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایران کا احترام کیا ہے۔

مایکل مارتین نے دونوں ممالک کے درمیان تازہ ترین صورتحال اور قونصلر امور کا بھی جائزہ لیا اور تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .