19 مئی، 2021، 7:13 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84335447
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی آئرش صدر سے ملاقات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آئرلینڈ کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تلعقات عامہ کے مطابق، آئرلینڈ کے دورے پر آئے ہوئے "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو آئرش صدر "مایکل دی ہیگینز" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

انہوں نے آئرش صدر سے ملاقات پہلے، اپنے آئرش ہم منصب "سایمون کاوونی" سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے آئرلینڈ کیجانب سے تہران میں آئرش سفارتخانے کا از سر نو قیام اور ایران میں سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

ظریف نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی بالخصوص زارعت، سائنس انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

سایمون کاوونی نے بھی باہمی تعلقات کی توسیع میں دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئرلینڈ بطور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نگران ممبر و نیز قرارداد 2231 کے سہولت کار اور کوارڈینیٹر کے ایران سے تعاون کے فروغ پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے یورپی دورے کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے کے دوران سپین کا سفر کیا اور ہسپانوی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے بعد اٹلی اور ویٹیکن کا دورہ کرتے ہوئے ان ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

خیال رہے کہ ظریف نے دورہ یورپ سے پہلے شام کا دورہ کیا تھا اور شامی حکام سے ملاقات اور مذاکرات کیے تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .