2 جنوری، 2017، 4:12 PM
News ID: 3394839
T T
0 Persons
آئرلینڈ کی کاروباری حلقے ایران میں سفارتخانہ دوبارہ کھولے جانے کے خواہاں

تہران - ارنا - آئرلینڈ کے مختلف کاروباری حلقوں کے نمائندوں نے اپنے ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 2011ء سے بند ہونے والا اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولیں.

آئرلينڈي جورنال اخبار كے مطابق؛ ڈيري فارمرز ايسوسي ايشن كے صدر ' پاٹريك كنٹ ' نے كہا ہے كہ دونوں ممالك كے درميان دوطرفہ تعلقات كا بڑھانا ضروري ہے كيونكہ آئرلينڈ سے ايران كو گوشت كي برآمد كرنے كا وسيع مواقع موجود ہيں.



انہوں نے مزيد كہا كہ ہم آئرلينڈ حكومت سے دونوں ممالك كے درميان سفارتي تعلقات اور بينكاري تعلقات كي بحالي كيلئے سہوليات كي فراہمي كے خواہاں ہيں.



آئرلينڈ كے ڈيري فارمرز ايسوسي ايشن كے منيجير ڈايريكٹر ' اڈي پانچ ' نے كہا كہ ايران كے خلاف پابنديوں كے خاتمے كے بعد دونوں ممالك كے درميان تجارتي تعلقات كي توسيع دينے كا موقع مل گيا ہے.



آئرلينڈ كے ڈيري فارمرز ايسوسي ايشن كے مطابق ايران كو گوشت كي برآمد كرنے كيلئے دو ركاوٹيں موجود ہے ايك آئر لينڈ ميں ايران كے بارے ميں سفارتي نقطہ نظر اور دوسرا دونوں ممالك كے درميان بينكاري سہوليات كي كمي ہے.



تفصيلات كے مطابق گذشتہ دنوں ميں آئرلينڈ كے ڈيري فارمرز ايسوسي ايشن كے حكام آئرلينڈ ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير ' جواد كجوئيان ' كيساتھ ملاقات اور دونوں ممالك كے درميان گوشت كي برآمدات پر تبادلہ خيال كئے گئے.



۹۳۹۳*۲۷۴**