ایرانی سپریم لیڈر کی امام خمینیؒ کے مزار اور گلزار شہداء پر حاضری

تہران، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر نے اسلامی انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے موقع پر 'تہران' میں واقع بانی انقلاب اسلامی 'حضرت امام خمینی (رہ)' اور شہدائے انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضر ہو کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا.

آیت اللہ سید علی خامنہ ای آج بروز منگل اسلامی انقلاب ایران کی 44 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) كے مزار پر حاضر ہوكر فاتحہ خوانی كی اور انقلاب اسلامی كے عظیم بانی كو خراج تحسین پیش كیا.

انہوں نے اس کے بعد بہشت زہرا (س) قبرستان میں حاضر ہوکر انقلاب اسلامی اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے شہدائے کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.

ایرانی سپریم لیڈر نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے شہدا کے علاوہ سیکورٹی، مدافع حرم ، گمنام اور صحت کے دفاع کرنے والے شہدا کی قبروں پر بھی حاضری دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .