ارنا رپورٹ کے مطابق، دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان "طارق عزالدین" نے ایک بیان میں کہا کہ القدس شہر میں آج کا آپریشن؛ غاصب حکومت کے خلاف شہر کے دوبارہ کھڑے ہونے کی خوش آئند علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قدس میں آج کا بہادرانہ آپریشن شہید "خیری علقم" کی شہادت کے ایک دن بعد کیا گیا اور اس کا مقصد صیہونی سیکورٹی اور فوجی مشین کو نشانہ بنانا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ تحفظ؛ قابض کے لیے ایک خام خیالی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت اب بھی زندہ ہے اور وہ غاصبوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور انہیں معلوم ہونا ہوگا کہ فلسطینی سرزمین سے ان کے نکالے جانے تک مزاحمت جاری رہے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ