ارنا اور افریقی یونین آف نیوز ایجنسیز کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ

تہران۔ ارنا۔ اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی اور افریقن نیوز ایجنسی یونین کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر اس یونین کی خاتون نائب صدر اور ایران میں آئیوری کوسٹ کے سفیر کی ارنا چیف "علی نادری" کیساتھ ایک ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں افریقی نیوز ایجنسی کی نائب صدر "امو باری سانا" جو آئیوری کوسٹ نیوز ایجنسی کی سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ ارنا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان میڈیا تعاون کی ترقی دونوں ممالک کے حقائق کی صحیح تصویر کی عکاسی کرتی ہے۔

وہ اب تک دو مرتبہ ایران کا سفر کر چکی ہیں؛ انہوں نے ایرانی عوام کا تذکرہ گرمجوشی، دوستانہ اور مہمان نواز لوگوں کے طور پر کیا اور کہا کہ میں بااثر خواتین کے بین الاقوامی اجلاس میں جس کی میزبانی اسلامی جمہوریہ ایران نے کی تھی۔ میں موجود تھی اور اس اجلاس نے ایرانی خواتین کی صلاحیتوں کو متعارف کرانے اور پہچاننے میں موثر کردار ادا کیا۔

ارنا اور افریقی یونین آف نیوز ایجنسیز کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ

انہوں نے کہا کہ ایک میڈیا کارکن کی حیثیت سے میرا یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کا ایک بااثر کردار اور مقام ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ مختلف شعبوں میں خواتین کی فعال موجودگی ہے۔

انہوں نے تہران میں بااثر خواتین کے بین الاقوامی اجلاس کو تسلی بخش اجلاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کی اہلیہ اور نے قیمتی اور مفید الفاظ کا اظہار کیا۔

امو باری سانا نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ارنا اور آئیوری کوسٹ کی دو خبر رساں ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے معاہدے کی شرائط کے نفاذ کے ساتھ؛ ماضی کے مقابلے میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کی توسیع کا مشاہدہ کریں گے۔

ارنا اور افریقی یونین آف نیوز ایجنسیز کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ

اس ملاقات میں ایران میں آئیوری کوسٹ کے سفیر "تاماکولو واتارا" نے بھی ارنا میں موجودگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئیوری کوسٹ کی قومی خبر رساں ایجنسی؛ بااثر خواتین کے بین الاقوامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں مثبت عکاسی اور رپورٹ شائع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی سفارت کار کی حیثیت سے جو کئی سالوں سے ایران میں مقیم ہیں۔ میں گواہ ہوں کہ ایرانی معاشرے میں خواتین کے پاس اہم کردار اور ذمہ داریاں ہیں۔

ایران میں آئیوری کوسٹ کے سفیر نے ملک کے سرکاری میڈیا کے طور پر ارنا کے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید مضبوط اور وسعت دی جائے گی۔

ارنا اور افریقی یونین آف نیوز ایجنسیز کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ

اس موقع پر ارنا کے سی ای او علی نادری نے آئیوری کوسٹ کے وفد کے دورہ ایران پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایران کی اعلیٰ میڈیا صلاحیتوں اور 9 غیر ملکی زبانوں میں خبروں کی اشاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی ترقی افریقی ممالک کے ساتھ ایران کے میڈیا تعاون کے میدان کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا سکتی ہے۔

ارنا کے سی ای او نے بھی ایران اور آئیوری کوسٹ کی دو خبر رساں ایجنسیوں کے کردار کو دونوں ممالک کے حقائق کی عکاسی اور سامعین کے سامنے صحیح اور درست تصویر پیش کرنے میں اہم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین کے درمیان میڈیا تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے سائے میں دونوں فریقین کے درمیان تعلقات میں بھی وسعت آئے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .