23 جنوری، 2023، 3:32 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85007382
T T
0 Persons

لیبلز

90 فیصد سے زیادہ ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے طبی میدانوں میں پیداواری صلاحیت میں اضافے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 فیصد سے زیادہ ادویات مقامی طور پر تیار کی جاتی ہیں۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز رازی فیسٹیول فار ریسرچ ان میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی 28ویں نشست کے دوران کہی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گوٹریش نے اس ملاقات میں انہوں نے مجھ سے کئی بار معافی مانگی کہ انہوں نے ایران کے خلاف دواسازی کی پابندیوں کو روکنے کی کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوا اور ہم نے بھی اسے بتایا کہ آج 70 فیصد سے زیادہ ایرانی عوام کو کرونا کے خلاف ٹیکے لگائے گئے تھے اور ہمارے ماہروں نے 6 مصنوعات کی پیداواری میں کامیابی حاصل کی اور آج ویکسین کو درآمد نہیں کیا گیا۔
صدر رئیسی نے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے بھرپور کوشش کی کہ دنیا میں ویکسین تیار کرنے والا ملک میں شامل ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درکار ادویات کا 90 فیصد سے زیادہ مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے اور بہت سے طبی آلات مارکیٹ میں غیر ملکی برانڈز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .