یہ بات اسٹفن دوجاریک نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اقوام متحدہ کے رہائشی رابطہ کار اسٹفن پریزنر کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی ایک ٹیم قائم کی گئی ہے جس کا مقصد صحت، انسانی اور سماجی و اقتصادی ضروریات کے حوالے سے ایران کے قومی ردعمل کی حمایت کرنا ہے۔
دوجاریک نے کہا کہ موسم بہار کی سہ ماہی کے دوران کورونا وائرس کی چھٹی لہر بتدریج کم ہوتی گئی اور 2 جون کو وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار کے لئے ایران میں کوویڈ 19 کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اس ملک میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی کوششوں کی حمایت کر رہی ہے، اس لیے ایران کی 70 فیصد آبادی اب مکمل طور پر ویکسین کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے، ایران میں پناہ گزينوں اور غیر دستاویزی افغانوں کو ویکسینیشن پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، ایران میں رہنے والے 80 فیصد سے زیادہ افغانوں نے کم از کم ابتدائی ویکسینیشن حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ اور اطلاعات نے 2 جون کو اعلان کیا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِیڈ 19 کا کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایران کی کورونا وائرس ویکسینیشن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: اقوام متحدہ
8 جون، 2022، 11:45 AM
News ID:
84781278
نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2 جون کو، کوویڈ 19 کی وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار، ایران میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، ہم اینٹی کورونا وائرس ویکسینیشن کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
ایران میں پناہ گزینوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے
تہران، ارنا - ایرانی وزارت داخلہ کے بیورو برائے غیر ملکی تارکین وطن کے امور (BAFIA) کے ڈائریکٹر…
-
ایران میں کورونا کے کیسز میں نمایان کمی؛ 2 افراد جاں بحق
تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا سے متاثرہ…
-
ملک کے پچاسی فیصد لوگوں نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کی ہے
تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نےکہا ہے کہ ملک کے پچاسی فیصد لوگوں نے کورونا ویکسین کی دوسری…
-
ایران میں کورونا سے اموات کی شرح صفر
تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے مطابق 821 دنوں میں ملک میں پہلی بار کورونا سے اموات کی شرح…
آپ کا تبصرہ