23 جنوری، 2023، 11:07 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 85006969
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر خارجہ کی قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے سویڈن میں ایک حالیہ اجتماع کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے یورپی ممالک کی جانب سے آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے مقدس اقدار کی توہین کی اجازت دینے پر تنقید کی ہے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز اپنے ٹویٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور مسلم مقدسات کے خلاف نفرت پھیلانے کی شدید مذمت کرتا ہوں جو سویڈن میں ایک بار پھر ہوا۔
حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ آزادی اظہار کے بہانے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات اور اسلامو فوبیا کو مجروح کرنا انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کرنے والے کچھ یورپی ممالک میں معمول نہیں بننا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .