ایران میں کانوں اور معدنی صنعتوں کے شعبے کی برآمدات 9 ارب ڈالر سے زائد ہوگئیں

تہران۔ ارنا۔ ایران میں دسمبر کے آخر تک کانوں اور معدنی صنعتوں کے شعبے کی برآمدات کی مالی شرح 9 ارب ڈالر سے زاد ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اکتوبر سے اس شعبے کی مصنوعات کی برآمدی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایران کی کانوں اور معدنی صنعتوں کی ترقی اور جدید کاری کی تنظیم نے کہا ہے کہ اپریل کے آغاز سے دسمبر کے آخر تک کان کنی اور معدنی صنعت کی کمپنیوں نے 35 ملین 544 ہزار 900 ٹن معدنی مصنوعات اور معدنی صنعتیں برآمد کیں جن کی مالیت 9 ارب 98 کروڑ 500 ہزار ڈالر ہے۔

کان کنی اور معدنی صنعت کی مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود ان مصنوعات کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں صرف 2 فیصد کمی ہوئی ہے لیکن وزن کے لحاظ سے اس میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ  اسی عرصے کے دوران، اسٹیل، تانبا اور المونیم ایران میں برآمدات میں پہلے نمبر پر ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .