ایرانی معیشت میں چھ مہینوں میں 3.3 فیصد کا اضافہ

تہران ارنا - ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ ایرانی رواں سال کے چھ مہینوں کے دوران ملکی معیشت میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے یہ اعداد و شمار کان کنی اور صنعتی شعبے میں 4.9 فیصد تک پہنچ گيا ہے۔

یہ بات سید رضا فاطمی امین نے جمعہ کے روز یونیورسٹیوں، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے اعلیٰ تعلیمی مراکز کے سربراہان کے دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ایرانی سال کے دوران ملکی معیشت کی ترقی بالترتیب 3.5 فیصد اور 1.9 فیصد تھی اور 2019 میں اس کی ترقی منفی تھی۔
فاطمی امین نے کہا کہ پیداوار کی صورتحال بہت اچھی ہے، ایرانی شماریاتی مرکز کے مطابق، اس سال کے پہلے 6 ماہ میں اقتصادی ترقی کی شرح 3.3 فیصد رہی، صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں یہ تعداد 4.9 فیصد تک پہنچ گئی، اس شعبے کی ترقی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی وجہ سے اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 31 دسمبر 2022 تک ایرانی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 19 فیصد اضافے سے 42 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ درآمدات 14 فیصد اضافے سے 43 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، اس بنیاد پر غیر ملکی تجارتی خسارہ کم ہو کر 1.3 ارب ڈالر رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہم اس اعداد و شمار کو صفر پر لانے کے لئے کوشش کرتے ہیں۔
ایرانی وزیر صنعت نے یہ بھی کہا کہ مشین بنانے کے شعبے میں سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 8 سال کی کمی پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .