3 جنوری، 2023، 7:09 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84988281
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں اسٹیل کی پیداوار 6 درجے بہتری کیساتھ دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ اسٹیل کی صنعت معقول ترقی کے ساتھ سازگار پوزیشن میں ہے اس لیے گزشتہ مہینے میں ماہانہ پیداوار کے لحاظ سے ہم دنیا میں 7ویں نمبر پر تھے، جب کہ یہ درجہ 13ویں سے 10ویں اور پھر 7ویں نمبر پر آگیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سید رضا فاطمی امین" نے ملک میں اسٹیل کی ضروریات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی سالانہ طلب 35 ملین ٹن ہے، اوراسٹیل کی صنعت ملکی طلب کو پورا کر کے برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ان کے بقول ایران میں فولاد کی صنعت ایک طرح سے بہت ترقی یافتہ اور پختہ صنعت بن چکی ہے جو کہ دیگر صنعتوں میں آگے ہے اور ظاہر ہے کہ اس صنعت سے حاصل ہونے والے منافع کی مقدار کاپر جیسی صنعتوں کے مقابلے میں کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اسٹیل کی صنعت نے کافی ترقی کی ہے لیکن اسٹیل کی عالمی مانگ کے پیش نظر اس صنعت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .