23 جولائی، 2022، 4:08 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84830808
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، 2022 کی پہلی ششماہی میں دنیا کا 10ویں اسٹیل پروڈیوسر

تہران، ارنا- عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران 2022 کی پہلی ششماہی میں 13.6 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کے ساتھ، برازیل کے پیچھے، 10 ویں پوزیشن پر برقرار ہے۔

ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق، اسٹیل پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار 949 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو 2021 (1004 ملین ٹن) کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.5 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

اس درجہ بندی میں، چین، بھارت، جاپان اور امریکہ 526، 63.2، 46 اور 41.1 ملین ٹن کے ساتھ پہلی چار پوزیشنوں پر ہیں۔

روس، جنوبی کوریا، جرمنی، ترکی اور برازیل پانچویں سے نویں نمبر پر ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران 13.6 ملین ٹن کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے، 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.8 فیصد کمی کا سامنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .