ایرانی اسٹیل سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن کی جولائی اور 2022 کے پہلے سات مہینوں کے عالمی خام اسٹیل کی پیداوار کے اعدادوشمار پر رپورٹ شائع کی گئی ہے۔
عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ اس سال جولائی میں ایران کی خام اسٹیل کی پیداوار 20 لاکھ ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 34.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ سال، ایران کی اسٹیل کی صنعت میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کی وجہ سے، موسم گرما میں ملک میں خام اسٹیل کی پیداوار میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی اور اس سال بجلی کی کھپت کے بہتر انتظام کے ساتھ ہم نے ملک کی اسٹیل کی پیداوار میں نسبتاً اضافہ دیکھا ہے۔
عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 2022 کے پہلے سات مہینوں میں ایران کی خام اسٹیل کی پیداوار 17.4 ملین ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ