27 جون، 2021، 3:29 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84384133
T T
0 Persons
ایران ابھی بھی اسٹیل تیار کرنے والے دس ٹاپ ممالک میں شامل ہے

تہران، ارنا- ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، رواں عیسوی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں دنیا میں اسٹیل تیار کرنے والے دس ٹاپ ملکوں میں شامل ہے۔

ایران مائن ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن کے مطابق، ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں رواں سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کے دوران، دنیا میں اسٹیل تیار کرنے والے دس ٹاپ ملکوں کے ناموں اور ان کی پیداوار کی شرح کی اشاعت کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایران نے اسی عرصے کے دوران، 12 ملین 500 ہزار ٹن خام اسٹیل کی تیاری کی ہے اور وہ ابھی بھی اسٹیل تیار کرنے والے دس ٹاپ ممالک میں شامل ہے۔

لہذا اسلامی جمہوریہ ایران میں اسی عرصے کے گزشتہ سال کے مقابلے میں خام اسٹیل کی تیاری میں 2۔9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، 2021 کے پہلے پانچ مہینوں  میں 64 عالمی اسٹیل سازوں کی مجموعی پیداوار 837 ملین اور 500 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5۔14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران نے مئی کے دوران 2 ملین 600 ہزار ٹن اسٹیل کی تیاری کی ہے جس میں 7۔7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، چین، بھارت، جاپان، امریکہ، روس، جنوبی کوریا، جرمنی، ترکی، برازیل اور ایران بالترتیب دنیا میں اسٹیل تیار کرنے والے دس ٹاپ ملکوں میں شامل ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .