ارنا رپورٹ کے مطابق، ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اس سال کے پہلے چار مہینوں میں عالمی اسٹیل کی پیداوار میں 7.1 فیصد کمی کی اطلاع دی۔
جنوری سے اپریل تک عالمی اسٹیل کی تیاری 619.1 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے؛ گزشتہ سال کے پہلے چار مہینوں میں عالمی اسٹیل کی پیداوار 666.4 ملین ٹن تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں ایران کی اسٹیل کی پیداوار میں 8.9 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 9.1 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ ایران نے گزشتہ سال اسی عرصے میں 9.98 ملین ٹن اسٹیل کی تیاری کی تھی۔
ایران؛ پیداوار میں کمی کے باوجود اس عرصے کے دوران دنیا میں سب سے بڑے اسٹیل پیدا کرنے والے دسویں ملک کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔
چین 2022 کی سہ ماہی میں 336.2 ملین ٹن کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیل پیدا کرنے والا ملک تھا۔ چین کی اسٹیل کی پیداوار میں بھی اس عرصے کے دوران 10.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔
بھارت، جاپان، امریکہ، روس، جنوبی کوریا، جرمنی، ترکی اور برازیل اس سال کے پہلے چار مہینوں میں بالترتیب دنیا کے دوسرے سے نویں سب سے بڑے سٹیل پیدا کرنے والے ممالک تھے۔
امریکی سٹیل کی پیداوار 1.7 فیصد گر کر 27.1 ملین ٹن رہ گئی۔ برازیل، 11.6 ملین ٹن سٹیل کی پیداوار کے ساتھ، ایران سے ایک درجہ بہتری سے نویں نمبر پر ہے۔ برازیل کی اسٹیل کی پیداوار بھی اس عرصے کے دوران 1.7 فیصد گر گئی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ