ایران میں گزشتہ شمسی سال کے دوران، 53 ملین ٹن خام اسٹیل اور اسٹیل مصنوعات کی تیاری

تہران، ارنا- ایران میں کان کنی کی صنعت کی بڑی کمپنیوں اور فیکٹریوں نے 1400 کے شمسی سال کے دوران، 53 ملین 245 ہزار 200 ٹن خام اسٹیل اور اسٹیل کی مصنوعات کی تیاری میں کامیابی حاصل کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرنی محکمہ برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ملک میں گزشتہ سال کے دوران، 28 ملین، 40 ہزار100 ٹن سے زائد خام اسٹیل اور 205 ہزار 100 ٹن اسٹیل مصنوعات کی تیاری کی گئی ہے جن میں گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں بالرتیب 1۔2 اور 5 فیصد کی کمی نظر میں آئی ہے۔

گزشتہ سال کے دوران، ملک میں 299 ہزار ٹن کاپر کیتھوڈ می تیاری کی گئی جس میں 8۔2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 571 ہزار 100 ٹن اسٹیل انگوٹس کی تیاری کی گئی جس میں،1۔25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس عرصے کے دوران، ایلومینا پاؤڈر کی پیداوار ایک فیصد کے ساتویں حصے سے بڑھ کر 230 ہزار 700 ٹن ہو گئی۔

نیز 1400 کے شمسی سال کے دوران، یک ملین 474 ہزار 400 ٹن کوئلے کانسٹریٹ کی تیاری کی گئی جس میں گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں 8۔12 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس کے علاوہ 63 ملین 76 ہزار 900 ٹن سیمنٹ کی پیداوار (9.1 فیصد کی کمی) 1400 کے ایک اور قابل ذکر اعدادوشمار میں سے ایک ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 1,359,400 ٹن شیشے ‌ (17.3 فیصد کی نمو)، 727,800 ٹن شیشے کے برتن (2.3 فیصد کی کمی)، 61,000 ٹن چینی مٹی کے برتن (7.9 فیصد کی نمو) اور 98,600 سینیٹری سامان (16.4 فیصد کی کمی) تیار کیا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .