19 فروری، 2022، 3:25 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84655534
T T
0 Persons
انگوٹس اور سٹیل کی مصنوعات کی پیداوار 29 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی

تہران، ارنا - کان کنی کے شعبے اور معدنیات کی صنعتوں میں بڑی کمپنیوں کی کارکردگی کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 10 مہینوں میں ملک میں 29 ملین 765 ہزار 707 ٹن سے زیادہ انگوٹس اور اسٹیل کی مصنوعات تیار کی گئی ہیں.

ارنا کے مطابق اس عرصے کے دوران، کان کنی اور معدنی صنعتوں کی بڑی کمپنیوں نے 18 ملین، 1873 ٹن اسٹیل انگوٹس اور 11ملین اور 763 ہزار اور 834 ٹن اسٹیل کی مصنوعات تیار کیں، جو 1399 کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب چار فیصد اور تین فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رواں ایرانی سال کے پہلے 10 مہینوں میں ملک میں 42 ملین 835 ہزار 30 ٹن آئرن کنسنٹریٹ (3 فیصد اضافہ) اور 42 ملین 950 ہزار 856 ٹن (Pelletizing) (11 فیصد اضافہ) تیار ہوئے۔

اس مدت میں ملک میں 33 ملین 23 ہزار 927 ٹن اسفنج آئرن پیدا ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .