رپورٹ کے مطابق ایران میں اسٹیل تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ گزشتہ مہینے میں ایران میں 684 ہزار 203 ٹن اسٹیل کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
نیز پچھلے 8 مہینوں کے دوران، خوزستان کی اسٹیل تیار کرنے والی فیکٹری نے برآمد کے لحاظ سے دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس نے اسی عرصے میں ایک ملین 117 ہزار 206 ٹن اسٹیل کی تیاری کی ہے۔
اس کے بعد مبارکہ اور ذوب آہن اسٹیل تیار کرنے والی فیکٹریوں کی باری آتی ہے جنہوں نے بالترتیب 814 ہزار 724 ٹن اور 766 ہزار 630 ٹن اسٹیل کی تیاری سے برآمدات کے لحاظ سے دوسری اور تیسری پوزیشن کو اپنی نام کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی کسٹم ادارے کے ترجمان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اس سال کے پہلے 8 مہینوں میں لوہے سے متعلقہ مصنوعات کی برآمدات 4.5 بلین ڈالر سے زائد تک پہنچ گئیں، جو کہ ملک کی برآمدی مالیت کا 14 فیصد سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں 81 مختلف اقسام کی معدنیات موجود ہیں۔ ایران کے لوہے کے رجسٹر شدہ ذخائر 2.7 بلین ٹن (دنیا کے کل ذخائر کا آٹھواں حصہ) اور تانبے کے ذخائر 2.6 بلین ٹن (دنیا کے ذخائر کا چار دسواں حصہ) ہیں۔؛ایران کے پاس 11 ملین ٹن زنک (دنیا کے ذخائر کا 4%) بھی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی کانوں کے کل رجسٹر شدہ ذخائر کا تخمینہ لگ بھگ 60 بلین ٹن ہے جو کہ 500 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں اور اس کے 100 بلین ٹن سے زیادہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ لہذا، کان کنی کا شعبہ اور کان کنی کی صنعت، ملک کی پیداوار اور تجارت میں سب سے اہم اور بااثر شعبوں میں سے ایک ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ