5 فروری، 2022، 6:59 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84639756
T T
0 Persons
دسمبر کے آخر تک معدنی برآمدات میں 90 فیصد اضافہ

تہران، ارنا - کان کنی اور معدنی صنعتوں کی بڑی کمپنیوں نے اپریل سے دسمبر کے آخر تک 9 ارب 489 ملین ڈالر مصنوعات کی برآمدات کیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 90.8 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل سے دسمبر کے آخر تک کان کنی اور معدنی صنعتوں کی بڑی کمپنیوں سے معدنی مصنوعات کی برآمدات کی شرح 9 ارب 489 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 90.8 فیصد زیادہ ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برآمدات کی اس مقدار میں 42 ملین اور 214 ہزار ٹن مختلف مصنوعات شامل ہیں، جن میں وزن کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا ہے.

ملکی برآمدات میں اسٹیل مصنوعات 5 ارب280ملین اور 630 ہزار ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر اور تانبے کی مصنوعات اور دیگر مصنوعات بالترتیب ایک ارب اور 409 ملین اور 710 ہزار ڈالر اور 651 ملین اور 330 ہزار ڈالر کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبروں پر ہیں۔

ملک کی برآمدات کا سب سے حجم 514 ملین اور 570 ہزار ڈالر( 16 فیصد نمو) کے ساتھ ایلومینیم کی مصنوعات سے متعلق تھا۔

اسس عرصے میں سب سے زیادہ برآمدی نمو ایلومینیم چین اور مصنوعات سے متعلق تھی جس میں 216 فیصد اضافہ اور برآمدات 541 ملین 570 ہزار ڈالر تھیں۔

اس سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران تین ملین ۹۸ ھزار ٹن صنعتی اور معدنی اشیاء جن کی کل قیمت ۶ بلین اور ۶۹۱ ملین دالر بنتی ملک میں درآمد کی گئیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ درآمدات میں وزن کے اعتبار سے اعشاریہ آٹھ فیصد اور مالی اعتبار سے گیارہ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ہے

ملکی درآمدات کی سب سے بڑی شرح  916 ملین اور 300 ہزار ڈالر کے ساتھ اسٹیل کی مصنوعات سے متعلق ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .