20 ستمبر، 2020، 8:30 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84047877
T T
0 Persons
ایران میں پچھلے سال کی مجموعی برآمدات میں کان کنی کے 20 فیصد کا حصہ

تہران، ارنا- ایران میں پچھلے سال کے دوران، کان کنی اور صنعت کے شعبے میں 8 ارب 497 ملین 53 ہزار ڈالر پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات کی گئی ہیں جو اسی عرصے کے مجموعی برآمدات کے 20 فیصد کا حصہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق، پچھلے سال کے دوران، ایران میں غیر ملکی تجارتی لین دین کی شرح 85 ارب ڈالر اور برآمدات کی شرح بھی تقریبا 3۔41 ارب ڈالر تھی۔

اسی عرصے کے دوران ملک میں کان کنی اور صنعت کے شعبے میں 58 ملین 671 ہزار 457 ٹن مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں 2018 کے مقابلے میں 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کان کنی کے شعبے میں برآمدات کی سب سے زیادہ ترقی انٹیمونی مصنوعات سے تعلق رکھتا ہے جن کی برآمدات میں 2018 کے مقابلے میں 657 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیل چینز اور اس سے متعلقہ اسٹیل مصنوعات کی برآمدات کی مالیت گزشتہ سال  کے دوران4  ارب 507 ملین 527 ہزار ڈالر سے زیادہ تک پہنچ گئی جس میں 2018 کے مقابلے میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

دریں اثنا، تانبے اور اس کے بہاو مصنوعات نے ایک ارب 241 ملین اور 746 ہزار ڈالر سے زیادہ کیساتھ اسٹیل کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 اس کے علاوہ اسی عرصے کے دوران، کان کنی کے شعبے میں سب سے زیادہ برآمدہ شدہ مصنوعات سیمنٹ ہیں جو 17 ملین 531 ہزارٹن تک پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں ایران کے کان کنی اور صنعت میں برامدات کی مالی شرح 2۔9 ارب ڈالر تھی اور توقع کی جاتی ہے کہ رواں سال کے دوران بھی اس کی شرح 9 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .