21 ستمبر، 2021، 8:24 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84479329
T T
0 Persons
ایران میں کان کنی کے شعبے میں برآمدات کی شرح 5 ارب ڈاالر سے تجاوز کر گئی

تہران، ارنا- رواں شمسی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں کے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، صنعت اور کان کنی کے شعبے کی برآمدات کی شرح 5 ارب 88 ملین ڈالر ہے جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 126 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسی عرصے کے دوران 21 ملین 978 ہزار ٹن مختلف قسم کی مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے جس میں وزن کے لحاظ سے 11 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ برآمد شدہ مصنوعات اسٹیل کی مصنوعات سے متعلق ہے جن کی مالی شرح 3 ارب 89 ملین ڈالر سے زائد ہے اور اس میں 167 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے بعد تابنے اور دیگر مصنوعات کی باری آتی ہے جن کی برآمدات کی مالی شرح 621 ملین 600 ہزار ڈالر ہے اور اس میں 62 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نیز اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں "دیگر کانوں اور کان کنی کی صنعتیں" میں بھی 314 ملین 460 ہزار ڈالر مصنوعات کی برآمدات کی گئی ہیں جس میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ایلومینیم کی مصنوعات کی برآمدات کی مالی شرح بھی 244 ملین 180 ہزار ڈالر رہی ہے جس میں 287 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس عرصے میں سب سے زیادہ برآمدی نمو مختلف قسم کے برتنوں، اینٹوں اور سیرامک ​​مصنوعات سے تعلق رکھتی ہے جس میں 373 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .