ایشیائی پارلیمانوں کے فورم کے موقع پر ایران، ترکی اور آذربائیجان کے اسپیکروں کی ملاقات

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے اسپیکروں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے فورم کے موقع پر ایک تین فریقی نشست میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے اسپیکروں نے آج بروز پیر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (APA) کی 13 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر ایک تین فریقی نشست میں  ایک دوسرے سے ملاقات کر کے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، ترکی کے اسپیکر مصطفی شنتوپ اور آذربائیجان کی اسپیکر محترمہ صاحبه غفاراوا نے علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

اس اجلاس کی سرکاری ملاقاتوں کے موقع پر قالیباف نے ترکمانستان کے اسپیکر اور عراقی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .