شہید سلیمانی کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے/ ان کے قتل میں ملوثین آسانی سے نہیں سوسکتے

تہران۔ ارنا۔  ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام نے قائد اسلامی انقلاب کی پکار کو سن کر دشمن جماعتوں کی جنگ کو ناکام بنا دیا اورامریکیوں کو جان لینا ہوگا کہ ہم شہید سلیمانی کے خون کو ہرگز نہیں بخشیں گے اور دشمنوں کو جان لینا ہوگا کہ شہید سلیمانی کے خون کا بدلہ یقینی ہے اور ہم قاتلوں اور مجرموں کے لیے آسان نیند نہیں چاہتے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز منگل کو شہید جنرل سلیمانی کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر امام خمینی (رہ) کے مصلی میں عوام کے بڑے اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی سامراجیت اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کرے والے ہیرو سے خراج عقیدت پیش کیا۔

ایرنی صدر نےاس تقریب میں جس میں عوام کے مختلف گروہوں، شہداء کے خاندانوں، سابق فوجیوں، بین الاقوامی مہمانوں، ممالک کے سفیروں، اعلی قومی اور فوجی حکام اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی، کہا کہ بلاشبہ ایک قومی ہیرو اور امت اسلامیہ کا ایک ہیرو کا انعام، تمام الہی اقدار کو برقرار رکھنا ہے۔ شہید سلیمانی کی یاد منانا؛ سامراجیت اور استبداد کے خلاف لڑنے، تمام اچھی چیزوں کی تعریف کرنے، اور جبر، استکبار اور تسلط سے نفرت کا اعلان کرنے کا عالمی چہرہ ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ اصلاح پسند اور انصاف پسند لوگوں کا وجود اس میدان کی بقا کا سبب ہے اور ایک طرف تو ہم ایک سرفرار کمانڈر سے محروم ہونے سے بہت غمگین ہیں، لیکن دوسری طرف ہمیں بہت فخر ہے کہ شہید سلیمانی ایک ایسی شخصیت تھے جنہوں نے نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا کی مسلم اقوام کے بارے میں سوچا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ حاج قاسم کی یاد میں تمام آزاد مردوں اور عورتوں کے لیے حاضری کا پیغام یہ ہے کہ ظالموں اور سامراجوں کو روکنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوکر  سامراجیت اور جبر کے خلاف مزاحمت کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .