2 جنوری، 2023، 6:27 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84987134
T T
0 Persons

لیبلز

جوہری معاہدے کے مذاکرات کی گیند مغرب کے کورٹ میں ہے: الیانوف

تہران، ارنا – پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں روسی وفد کے اعلی مذاکراتکار نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ایران کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذاکرات کا ہدف مغرب میں جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کو دوبارہ شروع کرنے کیلیے مذاکرات کی گیند مغرب کے کورٹ میں ہے۔

یہ بات میخائیل الیانوف نے پیر کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی بحالی پر ویانا مذاکرات کو ختم کرنے کے لیے کئی بار اپنی تیاری کی تصدیق کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اب ان مذاکرات کی گیند مغرب کے کورٹ میں ہے۔

کئی مہینوں کی گہری مشاورت کے بعد مذاکرات اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کی حیثیت سے ایران کے معقول مطالبات اور ایک مستحکم اور قابل اعتماد معاہدے کی تشکیل کے تقاضوں کو تسلیم کرے تو حتمی معاہدہ طے پا جائے گا۔

مذاکرات میں شریک زیادہ تر ممالک مذاکرات کو جلد سے جلد نتیجے پر پہنچنے کے خواہاں ہیں، لیکن حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کئی باقی اہم مسائل کے حوالے سے امریکہ کے سیاسی فیصلے کی ضرورت ہے۔

ایران نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ حقیقت پسندانہ رویہ کو اپنائے تو ویانا میں ایک معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے۔ ایران وہ معاہدے کے درپے ہے جس سے ممکنہ حد تک پابندیاں ختم ہو جائیں اور اس کے نفاذ سے خطے کو فائدہ پہنچے ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .