بلاکنگ کیے بغیر افہام و تفہیم اور تعاون ہمارے خطے کی بنیادی ضرورت ہے: ایرانی عہدیدار

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے خلیج فارس نے کہاہے کہ خطے کے ممالک کے ذریعے خطے کی سلامتی کو یقینی بنانا ایک ضروری امر ہے اور ایرانی وزیر خارجہ نے بھی بغداد 2کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ سلامتی ایک مکمل ہے.

یہ بات علیرضا عنایتی نے ارنا کے نمائردے کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بغداد 2 کی نشست کے حوالے سے کہا کہ امیرعبداللہیان نے اس اجلاس کے موقع پر سعودی عرب، کویت، عمان اور قطر سمیت بعض ممالک کے حکام کے ساتھ دوستانہ بات چیت اور ملاقات کی ہے۔

عنایتی نے بتایا کہ اس اجلاس کے موقع پر امیر عبداللہیان نے اردن کے بادشاہ ملک عبداللہ کے ساتھ ملاقات کر کےایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے سلام کو پہنچایا۔

علیرضاعنایتی نے کہا کہ اس دورے کی اہم کامیابیوں میں سے ایک حتمی بیان کو قرار دیتے ہوئے کہا کا اجلاس میں جاری ہونے والے حتمی بیان میں عراق کے امن، استحکام اور قیام کی حمایت میں خطے کے ممالک کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا گیاہے اور سب نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کے تعمیری اور مثبت کردار کو خطے کے مفادات سے ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا یقین ہے کہ ایران نے پچھلے دو سالوں میں ہمیشہ عراق کی تعمیر میں توانائی کی فراہمی یا عراقی بجلی کے نیٹ ورک کو جوڑنے کی شکل میں کام کیا ہے۔ اب عراقی بجلی نیٹ ورک کو دوسرے ممالک سے جوڑنے کا مسئلہ بھی زیر بحث ہے لیکن یہ مسئلہ ایران اور عراق کے درمیان کافی عرصے سے چل رہا ہے اور اب ایران اور عراق کے بجلی نیٹ ورک کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .