سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

امان، ارنا – ایرانی وزریر خارجہ نے کہا ہے کہا کہ ہم ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان جنہوں نےاردن کے دورے پر ہے آج بروز بدھ بغداد کانفرنس کے دوسرے دور کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے تیار ہوئے، ہم بھی اس  اس کا خیر مقدم کریںگے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اردن کے دورے کے اختتام پرصحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور علی باقری کنی نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بوریل اور انریکہ مورا کے ساتھ 2 گھنٹے کی ملاقات میں پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو تین مہینوں میں امریکی فریق نے باربار معاہدے کے حتمی مرحلے تک پہنچنے کیلیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے لیکن انہوں نے میڈیا میں منافقانہ رویہ اپنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .