22 دسمبر، 2022، 5:11 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84977780
T T
0 Persons

لیبلز

بغداد 2 اجلاس کے نتائج نے ایران کے سیاسی اثر و رسوخ کو نمایاں کردیا

تہران، ارنا – رای الیوم اخبار نے حالیہ میں اردن میں منعقد ہونے والے ''بغداد 2'' اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد 2 اجلاس کے نتائج نے ایران کے سیاسی اثر و رسوخ کو نمایاں کردیا۔

حالیہ دن میں اردن کے دارالحکومت اردن میں عربی اور دوسرے ممالک کے حکام کی موجودگی میں بغداد 2 اجلاس کا انعقاد کیا گیا جو رای الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اجلاس سے نکلنے والے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ  ایران کے سیاسی اور فوجی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔

اس اجلاس میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، قطری امیر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، عراقی وزیر اعظم محمد عیاش السودانی اور متعدد عرب رہنماوں نے حصہ لیا تھا۔

رای الیوم کے مطابق بغداد 2 سربراہی اجلاس کا بنیادی اور خفیہ مقصد "ایران کو عراق سے دور کرنا اور اس ملک میں ایران کے سیاسی اور فوجی اثر کو کم کرنا" ہے لیکن اس اجلاس سے بالکل برعکس اور مختلف نتائج برآمد ہوئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .