سعودی عرب نے ایران سے مذکرات کو جاری رکھنے کی تیاری کا اظہار کیا ہے: امیرعبداللہیان

تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ایران سے مذاکرات کو جاری رکھنے کیلئے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز بدھ کو عربی زبان میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں نے عراق کی ہماری حمایت پر زور دینے کے لیے اردن میں بغداد 2 کانفرنس میں شرکت کی۔ اس اجلاس کے موقع پر عمان، قطر، عراق، کویت اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سمیت میرے کچھ ہم منصبوں کے ساتھ دوستانہ گفتگو کا موقع بھی فراہم کیا گیا اور سعودی وزیر نے مجھے ایران کے ساتھ مذکرات جاری رکھنے کیلئے اپنے ملک کی تیاری سے آگاہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .